۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا 2 روزہ اجلاس 

حوزہ/ تحریک کے مرکزی صدر برادر محترم شہزاد رضا نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمی کا یہ دورانیہ عزاداری کے فروغ کے لئے مخصوص کیا گیا ہے جس میں ہم سب ملکر عزاداری امام حسین علیہ السلام کے حقیقی پیغام کو معاشرے میں عام کرنے کا عزم کرنا ہے نیز ساتھ میں ہم تحریک کے سب کارکنان کو معاشرے کے مسائل پر نظر رکھ معاشرے کے  ساتھ ان سب کے حل کے لیئے کوشش کرنی یوگی ۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا 2 روزہ مرکزی فکر عزاداری مجلس عاملہ اجلاس 25 اور 26 ڈسمبر 2021 بروز ہفتہ اور اتوار کو مرحبا ہوٹل سکرنڈ سٹی میں برگزار ہوا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام الاہی سے برادر فرحت حسین فردوسی ڈویژن جنرل س سکھر نے کیا۔ جس کے بعد تحریک کے مرکزی صدر برادر محترم شہزاد رضا نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمی کا یہ دورانیہ عزاداری کے فروغ کے لئے مخصوص کیا گیا ہے جس میں ہم سب ملکر عزاداری امام حسین علیہ السلام کے حقیقی پیغام کو معاشرے میں عام کرنے کا عزم کرنا ہے نیز ساتھ میں ہم تحریک کے سب کارکنان کو معاشرے کے مسائل پر نظر رکھ معاشرے کے ساتھ ان سب کے حل کے لیئے کوشش کرنی یوگی ۔

تصویری جھلکیاں: اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا 2 روزہ اجلاس

اس اجلاس میں تحریک کے اہم ادارہ جات جس میں مرکزی کابینہ، ڈویژن کابینہ اور اضلاع کی مکمل کابینہ نے شرکت کی اجلاس میں سالانہ پروگرام، فکری دروس اور سال فکر عزاداری کے حوالے سے اہم پروگرامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جب کہ اجلاس میں ہر ادارے نے اپنے سالانہ پروگرام کو ترتیب دیا اور اس کا پورے سال کا برنامہ بھی ترتیب دیا گیا۔

اجلاس میں خصوصی شرکت چیئرمین تحریک استاد سید حسین موسوی نے کی ۔ انہوں نے عزاداری امام حسین علیہ السلام کے اہمیت اور دور حاضر میں عزاداری امام حسین علیہ السلام کے مقاصد اور ذرائع پر روشنی ڈالی اور ہمارے معاشرے میں عزاداری امام حسین علیہ السلام کے ذرائع اور مقاصد میں فرق نہ کرنے کی وجہ سے ہمارے یہاں ذرائع نے مقاصد کی صورت اختیار کرلی ہے جس کے لیئے ہمیں معاشرے کے اندر مقاصد اور ذرائع کی آگاہی کے حوالے سے موثر تحریک کے آغاز کی ضرورت ہے ۔

اجلاس میں فکری دروس میں حجۃ السلام آغا سید نثار نقوی نے گناہ شناسی کے عنوان پر درس دیا جبکہ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مجلس اعلیٰ صدر برادر محمد عالم ساجدی ، سابقہ مرکزی صدر برادر سید شکیل حسینی اور سینیئر برادر مرکزی مسئول شعبہ خمس محترم حبیب اللہ حسینی نے خصوصی شرکت کی اور خمس کے اہمیت پر گفتگو کی جب کہ نظام خمس کو سمجھنے اور سالانہ آمدنی سے خمس نکالنے پر زور دیا گیا۔ ساتھ ہی اراکین عاملہ کو شعبہ خمس کا مستقل ممبر بنایا گیا ۔

اجلاس میں تحریک کے شعبہ فروغ تعلیم و اعلیٰ تعلیم کی جانب سے تعلیم کی اہمیت پر ایک فلم بنام " شعور" کی بھی رونمائی کی گئی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .